Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / ریت کو غیر قانونی طور پر فروخت کرنے والے چار افراد گرفتار

ریت کو غیر قانونی طور پر فروخت کرنے والے چار افراد گرفتار

شمس آباد 22 اپریل (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع پالما کول میں واقع میسماں تالاب سے غیر قانونی طور پر ریت فروخت کرنے والے چار افراد کو شمس آباد پولیس نے گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں دے دیا۔ تفصیلات کے بموجب پالماکول تالاب سے گزشتہ کئی ماہ سے ریت حاصل کرکے انھیں فروخت کیا جارہا تھا جس میں پالماکول سرپنچ کا شوہر کے روی نائک، ایم پی ٹی سی ممبر کا بیٹا ایم املا نائک اور شیو رام نائک اور ریڈیا نائیک مل کر ریت فروخت کررہے تھے۔ مقامی سرپنچ اور ایم پی ٹی سی کے ناموں کو استعمال کرتے ہوئے فروخت کیا جارہا تھا۔ شمس آباد تحصیلدار وینکٹ ریڈی ریونیو عہدیداروں کے ہمراہ تالاب پہونچ کر تقریباً 150 سے زائد ٹراکٹر ریت کو ضبط کرتے ہوئے شمس آباد پولیس میں شکایت درج کروائی تھی۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے چاروں افراد کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں دے دیا۔

TOPPOPULARRECENT