Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ریت کی بڑھتی قیمت پر روک لگانے کا مطالبہ

ریت کی بڑھتی قیمت پر روک لگانے کا مطالبہ

تلنگانہ بلڈرس فیڈریشن کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔17اکٹوبر(سیاست نیوز) تلنگانہ بلڈرس فیڈریشن نے حکومت تلنگانہ سے ریت کی بڑھتی قیمتو ںپر کنٹرول کا مطالبہ کیا۔ آج یہاں قدیم پریس کلب بشیر باغ میںمنعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے جنرل سکریٹری فیڈریشن محمد امین الدین نے کہاکہ ڈیلرس حکومت سے ریت 390فی ٹن خرید کر3200روپئے میںفروخت کررہے ہیں تاہم دس گناہ اضافہ رقم ادا کرنے کے بعد بھی ریت وقت پردستیاب نہیںہے۔ انہوں نے کہاکہ ریت ڈیلرس کے مطابق تلنگانہ کے ان اضلاع میںجہاں سے ریت کی نکاسی  ہے وہیںکم مراکز کی وجہہ سے ریتی کے کنٹراکٹرس کو کافی مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے ۔ریت ڈیلرس کی من مانی کے سبب شہر اور مضافات میںتعمیری سرگرمیاں ٹھپ ہونے سے بلڈرس کونقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔ سید امین الدین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ریت کی بڑھتی قیمتوں پر لگام لگاتے ہوئے ریت کی نکاسی کے مزیدمراکز قائم کرے تاکے نکاسی میںتیزی کے ساتھ ساتھ قیمتوں پر بھی کنٹرول کیاجاسکے۔ انہوں نے کہاکہ کم مرکز کی وجہہ سے نکاسی میںہفتے او رمہینے لگ رہے ہیںاور ڈیلرس مہینوں تک جاری نکاسی کا خرچ دس گناہ اضافہ قیمت پر ریت فروخت کرکے وصول رہے ہیں۔صدر ٹی بی ایف پربھاکر کے علاوہ دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT