Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ریت کی غیرقانونی نکاسی پر سخت کارروائی کا انتباہ : کے ٹی آر

ریت کی غیرقانونی نکاسی پر سخت کارروائی کا انتباہ : کے ٹی آر

حیدرآباد۔ 14 جولائی (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں معدنی ذخائر اور ریت کی غیرقانونی نکاسی اور کھدوائی کے واقعات پر وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و معدنیات مسٹر کے ٹی راما راؤ نے اپنی شدید برہمی کا اظہار کیا اور بے قاعدگیوں میں ملوث پائے جانے والے عہدیداروں اور کنٹراکٹرس کے خلاف سخت کارروائی کرنے محکمہ معدنیات کے اعلیٰ عہدیداروں کو ہدایات دیں۔ مسٹر کے ٹی راما راؤ نے ریاست بھر میں معدنی ذخائر کی کھدوائی اور ریت کی نکاسی کے پیش کے واقعات پر محکمہ معدنیات کے تمام اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اجلاس طلب کرکے تفصیلی حالات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تلنگانہ اسٹیٹ منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن مینیجنگ ڈائریکٹر مسٹر ایلمبرتی ڈائریکٹر محکمہ معدنیات مسٹر سوشیل کمار پر مشتمل عہدیداروں کی ایک ٹیم کو مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے ریت کی نکاسی و معدنی ذخائر کی کھدوائی کا راست جائزہ لینے کی ہدایات دیں۔

TOPPOPULARRECENT