Tuesday , March 28 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ریت کی غیر قانونی منتقلی ناکام

ریت کی غیر قانونی منتقلی ناکام

گیارہ ٹریکٹرس ضبط ، جگتیال رورل پولیس کی کارروائی
جگتیال /17 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جگتیال ضلع موضع کلیڑا میں غیر قانونی طور پر منتقل کی جانے والی ریت کی ٹریکٹرس ٹاسک فورس کو جگتیال رورل پولیس اور رائیکل پولیس نے ناکام بنادیا اور 11 ٹریکٹرس کو ریت کے ساتھ ضبط کرتے ہوئے ڈرائیورس کو حراست میں لے لیا ۔ اس موقع پر ضلع ایس پی اننت شرما نے صحافیوں کو ایک پریس کانفرنس پر پولیس کیمپس آفس میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گوداوری ندی سے غیر قانونی طور پر ٹریکٹرس کی مدد سے ریت کو رات کے اوقات منتقل کرنے کی اطلاع پر آج صبح کی اولین ساعتوں میں 4.30 بجے ٹاسک فورس اور جگتیال رورل سب انسپکٹر کرن کمار اور رائیکل سب انسپکٹر کی قیادت میں کھیڑا موضع پر قومی شاہراہ سے گذرنے والی 11 ٹریکٹرس کو پکڑکر جگتیال رورل پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔ واضح رہے کہ اس سے چند ماہ قبل بھی بڑے پیمانے پر سب کلکٹر نے 25 ٹراکٹرس کو پکڑ کر جرمانہ عائد کرتے ہوئے آئندہ نہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے چھوڑا گیا ۔ دوبارہ آج صبح ٹریکٹرس کو غیر قانونی ریت کی منتقلی کے دوران پکڑ کر ٹریکٹرس کو سیز کیا گیا ۔ اس موقع پر رورل سرکل انسپکٹر سرینواس چودھری ، سب انسپکٹر کرن کمار اور رائیکل سب انسپکٹر اور دیگر موجود تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT