Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ریت کی قلت کے سبب شاہراہ کے تعمیری کام میں تاخیر

ریت کی قلت کے سبب شاہراہ کے تعمیری کام میں تاخیر

یلاریڈی میں رکن اسمبلی رویندر ریڈی کا صحافیوں سے خطاب
یلاریڈی۔/21مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلا ریڈی مستقر پر تعمیر کی جارہی سی سی شاہراہ جو ایک عرصہ دراز سے صرف تعمیر ہی ہورہی ہے اور آج تک مکمل نہ ہوسکی، رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے مستقر کی مارکٹ آفس پر اخباری نمائندوں کو بتایا کہ یلاریڈی کی شاہراہ میں تاخیر کے اسباب ریت کی قلت، متعلقہ گتہ دار کو بل کی عدم ادائیگی، سڑک کو قبضہ کرکے عمارتیں بنانے والوں کی انہدامی کارروائی میں رکاوٹ جیسی وجوہات تعمیرات کے کام میں حائل رہے ہیں۔ متعلقہ گتہ دار کو نوٹس بھی جاری کرنے کی بات کہی۔ رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے مزید کہا کہ یہاں سے شاہراہ کی تعمیرات کے کام کی نگرانی وہ خود کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ پوچارم پراجکٹ کی توسیع کے کام کیلئے 160 کروڑ روپئے کی رپورٹ بھیجنے کی بات کی۔ کاشت کیلئے پراجکٹ کے آخر حدود تک آبی سربراہی کو یقینی بنانے کیلئے کنالوں، نہروں کو مرمت کیلئے بھی رپورٹ تیار کرکے بھیجی گئی ہے اور حلقہ کے ناگی ریڈی پیٹ، لنگم پیٹ، یلاریڈی، گندھاری اور تاڑوائی منڈلوں کو پینے کا پانی سربراہ کرنے کیلئے ریاستی وزیر کے ٹی آر نے مشن بھگیرتا اسکیم کے تحت 60کروڑ روپئے سے پائپ لائن اور واٹر ٹینکوں کی تعمیرات کا کام انجام دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے چالیس سال میں 15سب اسٹیشن قائم کئے تھے اور ہماری حکومت نے 30 سب اسٹیشن قائم کئے ہیں۔ یلاریڈی حلقہ کو ایجوکیشن ہب میں بدلنے کاکام چل رہا ہے۔ لنگم پیٹ میں جدید میناریٹی گرلز اسکول منظور کیا گیا ہے۔ اس موقع پر منڈل پریشد صدر گنگادھر، اے ایم سی چیرمین، وینکٹ رام ریڈی، زیڈ پی ٹی سی سامل، رکن معاون عبدالرفیق، منڈل پریشد رکن محمد سخاوت علی اور دوسرے موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT