Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ریت کی لاری اور موٹر سائیکل میں تصادم بودھن میں ایک نوجوان فوت ، ایک زخمی

ریت کی لاری اور موٹر سائیکل میں تصادم بودھن میں ایک نوجوان فوت ، ایک زخمی

 

بودھن۔/9اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آج صبح دس بجے بودھن تا نظام آباد جانے والی سڑک پر اذاں کالج کے قریب واقع برج پر ریت کی لاری اور موٹر سیکل کے درمیان اوورٹیک کرنے کی کوشش میں حادثہ پیش آیا۔ لاری کے بائیں ٹائیر کے نیچے گر کر موٹر سیکل سوار مولانا طارق بیگ 35سالہ کی جائے حادثہ پر ہی موت واقع ہوگئی ان کے حقیقی بھائی 31سالہ مرزا فاروق بیگ کے سر کو شدید چوٹیں آئیں جنہیں بودھن ایریا ہاسپٹل میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ضلع ہیڈکوارٹر ہاسپٹل نظام آباد منتقل کردیا گیا۔ دونوں بھائی موٹر سیکل پر نظام آباد جارہے تھے۔ متوفی مرزا طارق بیگ کے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک لڑکا ہے۔ یہ دونوں جماعت اسلامی ہند کے سرگرم رکن مرزا سلیم بیگ کے لڑکے ہیں۔ حادثہ کی اطلاع پاکر صدر جماعت اسلامی شاخ بودھن محمد عابد حسین فاروقی متوفی کے والد کے ہمراہ سرکاری دواخانہ پہنچ کر زخمی فاروق بیگ کو ہیڈکوارٹر ہاسپٹل منتقل کروایا۔ عابد حسین نے کہا کہ آئے دن تیز رفتار ریت کی لاریوں کے سبب حادثات پیش آرہے ہیں۔ گزشتہ ہفتہ بھی بس اور ریت کی لاری کے درمیان ہوئے بھیانک حادثہ کو ابھی مقامی عوام بھلا بھی نہیں پائے تھے کہ آج پھر ایک تیز رفتار ریت کی لاری کی ٹکر سے حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے حکومت سے ریت کی لاریوں کی رفتار میں کمی کرنے اور دن کے اوقات میں بھاری بھرکم ریت کی لاریوں کے گزرنے پر مکمل امتناع عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔

ریت مافیا کے تعاون کے الزام میں
کانسٹبل معطل
بودھن۔/9اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بودھن کے قریب واقع مانجرا ندی سے غیر مجاز ریت کی منتقلی میں ریت مافیا کا تعاون کرنے کے الزامات کا سامنا کرنے والے بودھن پولیس اسٹیشن سے وابستہ ہیڈ کانسٹبل رورل پولیس اسٹیشن ناگا راجو کو گزشتہ روز کمشنر پولیس مسٹر کاتیکیا نے ملازمت سے معطلی کے احکامات جاری کردیئے۔ مذکورہ ہیڈ کانسٹبل معطل شدہ سرکل انسپکٹر مسٹر سرینواسلو کے دست راست تھے ۔ واضح ہو کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران پہلے ایک سب انسپکٹر روی کمار اور بعد میں سرکل انسپکٹر اور اب ہیڈ کانسٹبل کو محکمہ پولیس نے ریت مافیا سے ساز باز کے الزام میں ملازمت سے معطل کردیا۔ ذرائع کے بموجب مزید ایک ہوم گارڈ بھی شک کے دائرے میں ہے ان کی معطلی بھی یقینی بتائی جارہی ہے۔

 

 

 

 

TOPPOPULARRECENT