Thursday , July 27 2017
Home / شہر کی خبریں / ریجنل رنگ روڈ پراجکٹ کی تیاری

ریجنل رنگ روڈ پراجکٹ کی تیاری

شہر سے اضلاع تک تیز سفر کو یقینی بنانے اقدام
حیدرآباد ۔ 9 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : آوٹر رنگ روڈ کے بعد اب ریجنل رنگ روڈ کی تیاری کا منصوبہ ہے ۔ یہ 338 کلومیٹر طویل شاہراہ ہوگی جو شہر کے اطراف شہر کے مرکز سے 50 کلو میٹر کے مساوی فاصلے کے ساتھ احاطہ کرے گی ۔ ریجنل رنگ روڈ کا نظریہ چیف منسٹر کے چندر شکھر راؤ نے پیش کیا ۔ اس پراجکٹ کے تحت شہر کے باہر اضلاع تک تیزی سے رسائی ہوگی ۔ ٹریفک ہجوم سے بچا جاسکے گا ۔ چیف منسٹر کی اس پراجکٹ سے متعلق تجویز کے ساتھ ہی محکمہ عمارات و شوارع نے ریجنل رنگ روڈ کی تعمیر کا طریقہ کار طے کرنے کے لیے شبانہ روز کام شروع کردیا ہے ۔ محکمہ اس ماہ کے ختم تک کنسلٹنٹ کے انتخاب کے لیے گلوبل ٹنڈرس طلب کرے گا ۔ اس کے بعد تفصیلی پراجکٹ رپورٹ تیار کی جائے گی ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT