Wednesday , April 26 2017
Home / شہر کی خبریں / ریزیڈنشیل اسکولس میں اساتذہ کے تقررات کا اعلان

ریزیڈنشیل اسکولس میں اساتذہ کے تقررات کا اعلان

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن سے اعلامیہ کی اجرائی ، 4362 جائیدادوں پر تقررات
حیدرآباد ۔ 15 اپریل ۔ ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے پانچ ریزیڈنشیل اسکولس سوسائٹیز بشمول ( میناریٹی ) ٹیچرس تقررات کا ٹی ایس پی ایس سی تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے تازہ اعلامیہ 14 اپریل کو جاری کردیا جس اس میں ٹی جی ٹی ٹرینڈ گرائجویٹ ٹیچرس کے مختلف مضامین کے 4362 پوسٹ اور پوسٹ گرائجویٹ ٹیچرس کے 921 پوسٹ پر تقررات ہوں گے ۔ پی جی ٹی کی تنخواہ 85 ہزار روپئے ماہانہ سے زائد اور گرائجویٹ ٹرینڈ ٹیچرس کی 79 ہزار روپئے تنخواہ ماہانہ رہے گی ۔ 18 اپریل سے فارمس آن لائن داخل کرنا ہوگا ۔ آن لائن فارمس کے ادخال کی آخری تاریخ 4 مئی مقرر ہے اور پہلے مرحلہ کا پریلمنیری (اسکریننگ ٹسٹ ) آبجکٹو ٹائپ 28 مئی کو رکھا گیا ہے ۔ ٹی جی ٹی پوسٹ کیلئے گریجویٹ ، بی ایڈ اور ٹیٹ کامیاب ہونا ہے جبکہ پی جی ٹی کیلئے صرف پوسٹ گرائجویٹ اور بی ایڈ اہل ہیں۔ امیدوار اپنی تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے اہلیت دیکھ کر فارم داخل کریں۔ ادارہ سیاست کے زیراہتمام گائیڈنس لکچر کلاسس اتوار 16 اپریل کو تین تا 6 بجے شام محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رکھا گیا ہے ۔ نذیرالدین ایس سی ای آر ٹی سابقہ آفیسر اور ایم اے حمید اس کی مکمل تفصیلات بتائیں گے۔ بی ایڈ ، یو پی ٹی سی ایچ پی ٹی امیدوار وقت پر شریک ہوکر استفادہ کریں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT