Monday , May 29 2017
Home / ہندوستان / ریزیڈنشیل اسکولس ٹیچرس کے تقررات ، آن لائن ادخال فارمس کی آج آخری تاریخ

ریزیڈنشیل اسکولس ٹیچرس کے تقررات ، آن لائن ادخال فارمس کی آج آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ 3 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ریاست کے پانچ ریزیڈنشیل سوسائٹیز کے اسکولس میں ٹیچرس گروکل کے تقررات کے لیے ٹی ایس پی ایس سی پبلک سرویس کمیشن 31 مئی کو مقرر ہے ۔ اس کے فارمس کے ادخال کی آخری تاریخ 4 مئی ہے اور ٹی جی ٹی اور پی جی ٹی کے لیے امیدوار تعلیمی قابلیت اہلیت کو دیکھ کر فارم داخل کریں ۔ پریلمنری امتحان سب کے لیے مشترکہ 150 سوالات کا ہے ۔ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر روزانہ ایک ماڈل ٹسٹ پیپرس کے ساتھ تین مضامین کی کوچنگ جاری ہے ۔ ٹسٹ میٹریل بھی دستیاب ہے ۔۔
ایس ایس سی میں کامیاب طلبہ کے لیے میرٹ ایوارڈ
حیدرآباد ۔ 3 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ایس ایس سی سال 2017 میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ جنہوں نے جی پی اے 6 یا زائد حاصل کیا ہو انہیں 9 جی پی اے پر اے گریڈ میرٹ سرٹیفیکٹ اور 8 تا 6 گریڈ بی گریڈ اور سی گریڈ میرٹ ایوارڈس دئیے جارہے ہیں ۔ طلبہ اپنے مارکس کی زیراکس آدھار کارڈ نمبر اور موبائل نمبر دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر اندرون دو یوم داخل کروائیں ۔۔
اُردو یونیورسٹی میں انٹرنس کی بنیاد پر داخلوں کی تاریخ میں توسیع
حیدرآباد، 3؍ مئی (پریس نوٹ) :مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں ریگولر (روایتی طرز تعلیم) کورسز میں انٹرنس کی بنیاد پر داخلوں کی تاریخ میں 15؍ مئی 2017 تک توسیع کی گئی ہے۔ اس سے قبل داخلوں کی آخری تاریخ 5 ؍ مئی مقرر تھی۔ آن لائین درخواست فارم یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر دستیاب ہیں۔ کسی بھی قسم کی وضاحت کے لیے فون نمبر 040-23006612-15 ( extension (122یا ای میل [email protected] پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT