Monday , April 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ریزیڈنشیل اسکولس (گروکل) ٹیچرس تقررات

ریزیڈنشیل اسکولس (گروکل) ٹیچرس تقررات

ڈگری اور ٹیٹ میں کامیابی ضروری ،دفتر سیاست میں گائیڈنس پروگرام
حیدرآباد 19 فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ ریزیڈنشیل اسکولس جوکہ پانچ سوسائٹیز کے تحت چل رہے ہیں، ان میں میناریٹی ریزیڈنشیل اسکولس بھی ہیں، ان میں لکچررس کے تقررات کے لئے ٹی جی ٹی ٹرینڈ گریجویٹ لکچررس پوسٹ کیلئے بی کام اہل نہیں ہیں اور ٹٹ میں کامیابی کی شرط ہے۔ ڈگری کے 50 فیصد کیلئے حکومت نے اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ پی جی ٹی پوسٹ گریجویٹ ٹیچرس کے لئے ایم اے ایم ایس سی میں 60 فیصد نشانات کا لزوم ہے۔ جبکہ ٹی ایس پی ایس سی کے تحت تقررات کے بعد ٹی ٹی جی پوسٹ کیلئے لگ بھگ 75 ہزار روپئے اور پی جی ٹی پوسٹ کے لئے 85 ہزار روپئے تنخواہ حکومت دے گی۔ ان معلومات کو دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال میں گائیڈنس پروگرام میںخواجہ شعیب علی اسسٹنٹ پروفیسر نے کیا۔ بی ایڈ اور ٹرینڈ ٹیچرس کیلئے دو مرحلوں میں تقررات ہونے والے ہیں ان میں پہلا مرحلہ پریلمنری امتحان کیلئے مشترک ہے۔ ایم اے حمید کیرئیر کونسلر نے امتحان اسکیم کو مکمل طور پر پیش کیا اور سوالی پرچہ دیا گیا۔ شہر کے علاوہ اضلاع کے امیدواروں نے شرکت کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT