Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ریزیڈنشیل جونیر اینڈ ڈگری کالجس میں لکچررس ، پرنسپلس ، لائبریرینس اور فزیکل ڈائرکٹرس کے رکروٹمنٹ کے لیے اقلیتی طلبہ کو مفت کوچنگ

ریزیڈنشیل جونیر اینڈ ڈگری کالجس میں لکچررس ، پرنسپلس ، لائبریرینس اور فزیکل ڈائرکٹرس کے رکروٹمنٹ کے لیے اقلیتی طلبہ کو مفت کوچنگ

حیدرآباد ۔ 9 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : ڈائرکٹر تلنگانہ مینارٹیز اسٹڈی سرکل حیدرآباد نے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے ریزیڈنشیل جونیر اینڈ ڈگری کالجس میں لکچررس / پرنسپلس / لائبریرینس اور فزیکل ڈائرکٹرس کے 1130 پوسٹس کے رکروٹمنٹ کے لیے اعلامیہ کا اعلان کیا ہے چنانچہ ٹی ایس پی ایس سی کی جانب سے دو مرحلوں ، پریلمنری ( اسکریننگ ٹسٹ ) اور مینس امتحان ، میں امتحان منعقد کیا جائے گا ۔ پوسٹس کی تفصیلات حسب ذیل ہیں ۔ ریزیڈنشیل ڈگری کالج ( ویمن ) میں پرنسپل ۔ 30 لکچررس ( ویمن ) ۔ 546 ، لائیبریرین ۔ ( ویمن ) 21 ، فزیکل ڈائرکٹر 21 ، ریزیڈنشیل جونیر کالج میں پرنسپل 6 ، لکچررس 152 ، لائیبریرین 42 ، فزیکل ڈائرکٹر 8 ، پرنسپل ان ریزیڈنشیل اسکول 304 ، اسطرح جملہ 1130 پوسٹس کے لیے رکروٹمنٹ کیا جائے گا ۔ اس سلسلہ میں حکومت تلنگانہ کے محکمہ اقلیتی بہبود نے تلنگانہ مینارٹیز اسٹڈی سرکل کے ذریعہ اس رکروٹمنٹ کے لیے تلنگانہ مینارٹیز اسٹڈی سرکل حیدرآباد اور اضلاع عادل آباد ، کھمم ، کریم نگر ، نظام آباد ، میدک ، ورنگل ، محبوب نگر اور نلگنڈہ میں کوچنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس مفت کوچنگ سے استفادہ کرنے کے خواہاں اقلیتی طلبہ اس کے لیے msc.telangana.gov.in کے ذریعہ آن لائن درخواست دے سکتے ہیں ۔ طلبہ کو اسٹیڈی میٹریل فراہم کیا جائے گا ۔ طلبہ شخصی طور پر تلنگانہ مینارٹیز اسٹڈی سرکل ، تھرڈ فلور ، جامعہ نظامیہ کامپلکس روبرو ایس بی آئی گن فاونڈری حیدرآباد سے ربط کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9059547211 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT