Tuesday , August 22 2017
Home / Top Stories / ریسورس سیٹ۔2اے سیٹلائٹ کو کامیابی سے داغا گیا

ریسورس سیٹ۔2اے سیٹلائٹ کو کامیابی سے داغا گیا

بنگلورو۔7دسمبر( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خلائی ایجنسی نے آندھراپردیش کے ضلع نیلور کے ستیش دھون خلائی مرکز سے ریموٹ سنسنگ سٹلائٹ ریسورس سیٹ ۔ا2Aکو آج چھوڑا ۔پی ایس ایل وی سی 36لانچ وہیکل کا استعمال کرتے ہوئے اس 1235کیلو گرام کے سٹلائٹ کو صبح 10:24 بجے چھوڑا گیا ۔ گزشتہ سال کے پی ایس ایل وی کے چار مشنس کے مقابلہ اس سال اسرو کا یہ ریکارڈ چھٹا پی ایس ایل وی مشن ہے ۔پی ایس ایل وی سی36′ اس ریسورس سیٹ۔2Aسٹلائٹ کو مدار میں داخل کرے گا۔ پی ایس ایل وی کے ایکس ایل ورژن میں 6سالڈ اسٹراپ موٹرس کا استعمال کیا گیا ہے ۔ ایکسل ورژن کا 16ویں مرتبہ استعمال کیا جارہا ہے ۔ پی ایس ایل وی ‘ اسرو کی خلائی گاڑی ہے جس کا استعمال خلاء میں کئی سٹلائٹس کو چھوڑنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔36 سٹلائٹس کو کامیابی سے چھوڑنے کے بعد پی ایس ایل وی ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم کا ورک ہارس لانچ وہیکل بن گیا ہے جس کے ذریعہ بین الاقوامی صارفین کے سٹلائٹس بھی چھوڑنے کی پیشکش کی جارہی ہے ۔ 1994سے آج تک پی ایس ایل وی نے 121سٹلائٹس چھوڑے ہیں جن میں سے 79سٹلائٹس بیرونی ممالک اور 42ہندوستانی سٹلائٹس ہیں۔ اس ریسورس سیٹ سٹلائٹ میں ہائی ریزولیشن ی تصاویر والے سیلف اسکانر کیمرے ہوں گے جن میں انفراریڈ ریجن کا 5.8میٹر ریزولیشن ہوگا۔ریسورس سیٹ۔2Aدو سالڈ اسٹیٹ ریکارڈرس کو بھی اپنے ساتھ لے گیاجن میں ہر ایک کی گنجائش200گیگابائٹس ہے تاکہ لی گئی تصاویر کو محفوظ رکھاجاسکے اور ان تصاویر کو زمین پر دیکھاجاسکے ۔وزیراعظم نریندر مودی نے ریسورس سیٹلائٹ 2A کے کامیابی سے داغے جانے پر اِسرو کے سائنس دانوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ یہ اِسرو کا ایک اور کارنامہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT