Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ریس واک میں چینی لیو کو گولڈ میڈل‘ خوش بیرکو 37واں مقام

ریس واک میں چینی لیو کو گولڈ میڈل‘ خوش بیرکو 37واں مقام

بیجنگ۔29اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ ایتھیلیٹکس چمپئن شپس کے یہاں جاری مقابلوں کے ساتویں دن ہندوستانی ریکارڈ یافتہ خوش بیرکور خواتین کے ریس واک میں مایوکن 37ویں مقام پر رہیں اور ان ہی کی ہموطن سپنا نے خواتین کی 20کلومیٹر کی واک ریس سے خارج ہوگئیں ۔ خوش بیر جو ریو اولمپکس 2016 کیلئے پہلے ہی کوالیفائیہوچکی ہیں 1:38:53 کے ساتھ 37ویں مقام پر رہیں ۔ اس طرح وہ اب تک کے اپنے بہترین شخصی ریکارڈ سے سات منٹ پیچھے رہیں ۔ ان کا قومی ریکارڈ 1:31:40 تھا ۔ بیجنگ کے اس ریس واک میں 49 اتھلیٹس نے حصہ لیا اور 42 آخر تک دوڑ میں شامل رہے ۔ دوسری ہندوستانی واک ریسر سپنا مایوس کن حالات میں مقابلوں سے خارج ہوگئیں ۔ چین کی ریکارڈ یافتہ لیوہانگ نے ڈرامائی انداز میں گولڈ میڈل حاصل کیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT