Friday , June 23 2017
Home / ہندوستان / ریلائنس کمیونکیشنس پر قرض کا بوجھ

ریلائنس کمیونکیشنس پر قرض کا بوجھ

نئی دہلی ۔ 14جون (سیاست ڈاٹ کام) ریلائنس کمیونکیشنس کے صدرنشین انیل امبانی جاری مالیاتی سال کوئی تنخواہ یا کمیشن نہیں لیں گے کیونکہ کمپنی بھاری قرض اور کارکردگی کے اعتبار سے گراوٹ کا شکار ہے۔ کمپنی کے سرکردہ انتظامیہ نے بھی تنخواہ میں اضافہ کو جاریہ سال کے ختم تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی نے ایک بیان میں کہاکہ صدرنشین انیل امبانی نے رضاکارانہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے۔ ریلائنس کمیونکیشنس کے صارفین کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے اور وہ گذشتہ سال 20ملین سے زائد موبائیل صارفین سے محروم ہوگئی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT