Wednesday , August 16 2017
Home / سیاسیات / ریلائنس کمیونیکیشن کو محکمہ ٹیلی کام کی نوٹس

ریلائنس کمیونیکیشن کو محکمہ ٹیلی کام کی نوٹس

نئی دہلی۔/12جنوری،( سیاست ڈاٹ کام ) ڈپارٹمنٹ آف ٹیلی کام نے 16سرکلوں میں 800 میگاٹیز اسپکٹرم جاری کرنے پر ریلائنس کمیونیکیشن سے 5,600 کروڑ طلب کئے ہیں۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ محکمہ نے 22ڈسمبر کو ایک نوٹس جاری کی ہے اور اندرون ایک ماہ رقم ادا کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ریلائنس کمیونیکیشن نے چند ماہ قبل 800MHZ کی اجرائی کیلئے درخواست گذاری کی تھی تاہم کمپنی کو باقیماندہ سرکلوں کے بارے میں کوئی نوٹس وصول نہیں ہوئی جہاں پر مارکٹ قیمت ہنوز متعین نہیں کی گئی ہے۔ مذکورہ 4سرکلوں میں کیرالا، کرناٹک، راجستھان اور تاملناڈو شامل ہیں۔

 

اضافی رقم کا وعدہ ، کمپنی کے خلاف کارروائی
نئی دہلی۔ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عوام سے دلفریب وعدے کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر رقمی وصولی کو روکنے کیلئے سیبی نے سخت قدم اٹھایا۔ اس ضمن میں کرینہ انفوٹیک اور اس کے ڈائرکٹر کو سرمایہ کاروں سے رقم حاصل کرنے پر پابندی لگادی۔ یہ کمپنی سالانہ ایک لاکھ روپئے کی سرمایہ کاری پر ہفتہ میں 5 دن 2000 روپئے یومیہ رقمی واپسی کا وعدہ کررہی تھی۔ یہ کمپنی خود کو لائسنس یافتہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے عوام سے دلفریب وعدے کررہی تھی۔ سیکوریٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) نے کمپنی کے سرمایہ کاری منصوبہ کو خلاف قانون پایا اور اس پر پابندی لگا دی۔

TOPPOPULARRECENT