Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / ریلویز بیمار ہے : سریش پربھو

ریلویز بیمار ہے : سریش پربھو

نئی دہلی ۔ 14 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر ریلوے سریش پربھو نے آج راجیہ سبھا میں بتایا کہ ریلویز ’’بیمار ‘‘ہے اور وہ وسائل کے بحران ، قدیم پٹریاں تبدیل کرنے کے علاوہ انفراسٹرکچر کے شعبہ میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے ایک لائحہ عمل مرتب کررہے ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ ریلویز اس وقت مشکل وقت سے گذر رہی ہے ۔ وہ اس میں بہتری کیلئے طویل اور مختصر مدتی لائحہ عمل تیار کررہے ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ ریل کے کرایوں پر نظرثانی کیلئے حکومت ایک نیا آزادانہ ریگولیٹری فریم ورک قائم کرے گی جس سے  صارفین اور ریلویز کے مابین توازن کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ راجیہ سبھا میں ریل بجٹ پر مباحث کا جواب دیتے ہوئے پربھو نے کہاکہ ریلویز ’’بیمار‘‘ ہے اور اسے بہتر بنانے کیلئے علاج کی ضرورت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT