Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / ریلویز کے انجینئرس کی آج اجتماعی رخصت

ریلویز کے انجینئرس کی آج اجتماعی رخصت

بھوپال ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ریلویز میں برسر خدمت جونیر انجینئرس اور سینئیر سیکشن انجینئرس انہیں گروپ بی موقف دینے کے مطالبہ پر کل ایک یوم کی اجتماعی رخصت حاصل کرلیں گے ۔ یہ انجینئرس بظاہر ساتویں تنخواہ کمیشن سے مایوس نظر آتے ہیں جس نے محکمہ سرکاری عملہ اور تربیت کے اعلامیہ کے باوجود انہیں گروپ بی کا موقف عطا نہیں کیا ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ریلویز کے جونیر انجینئرس اور سینئیر سیکشن انجینئرس کو بھی مرکزی حکومت کے دیگر محکموں کے ہم منصبوں کی طرح تصور کیا جائے ۔ یہ احتجاج ، آل انڈیا ریلویز انجینئرس فیڈریشن کے پرچم تلے ملک بھر میں تمام زونل اور ڈیویژنل دفاتر میں کیا جائے گا بعد ازاں وزیر ریلوے اور ریلوے بورڈ چیرمین کو میمورنڈم پیش کیے جائیں گے ۔ نیشنل آرگنائزیشن سکریٹری مسٹر وی کے بڈگیا نے آج یہ اطلاع دی ۔

TOPPOPULARRECENT