Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ریلویز کے ناقص انتظامات سے حادثات میں اضافہ: پونم پربھاکر

ریلویز کے ناقص انتظامات سے حادثات میں اضافہ: پونم پربھاکر

حیدرآباد 20نومبر (سیاست ڈاٹ کام) تلنگانہ کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر نے آج اترپردیش میں پیش آئے ٹرین حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ انہو ں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ریلویز کی جانب سے دیکھ بھال کے مناسب انتظامات نہ ہونے سے حادثات میں اضافہ ہورہا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے حادثات کو روکنے کی ضرورت ہے ۔ پونم پربھاکر نے بڑی نوٹوں کی منسوخی کے مسئلہ پر کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو چاہئے کہ وہ پارلیمنٹ میں اس کا جواب دیں ۔ایوان میں اکثریت ہونے کے باوجود وہ اس مسئلہ پر جواب دینے سے گریز کررہے ہیں جبکہ ایوان کے باہر وہ بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں۔ اگر نوٹوں کی منسوخی کا ان کا فیصلہ منصفانہ ہے تو انہیں چاہئے کہ وہ پارلیمنٹ میں تمام جماعتوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ان میں بھروسہ پیدا کریں اور ان کو مطمئن کرنے کی کوشش کریں ۔ پونم پربھاکر نے کہا کہ نوٹوں کی منسوخی سے اب تک ملک بھر میں 60تا 65افراد کی اموات ہوئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT