Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / ریلوے اسٹیشنس پر عنقریب سستے جنرک ادویات کی فراہمی

ریلوے اسٹیشنس پر عنقریب سستے جنرک ادویات کی فراہمی

نئی دہلی۔ 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عوام عنقریب ریلوے اسٹیشنوں پر جنرک ادویات سستے داموں خرید سکتے ہیں۔ وزارت ریلویز نے پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدی پری یوجنا کے تحت جن اوشدی آوٹ لیٹس کیلئے ریلوے اسٹیشنس کو استعمال کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ عوام کو کفایتی قیمت پر معیاری ادویات کی فراہمی کے مقصد سے یہ مہم ڈپارٹمنٹ آف فارماسیوٹیکلس اور وزارت کمیکل اینڈ فرٹلائزر نے شروع کی ہے۔ اس وقت ریلوے نیٹ ورک پر 22 کیمسٹ اسٹالس اور 15 کیمسٹ کارنرس کام کررہے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT