Friday , July 28 2017
Home / شہر کی خبریں / ریلوے اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب

ریلوے اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب

مسافروں کی سہولت کیلئے سکندرآباد، کاچی گوڑہ اور حیدرآبادمیں خصوصی انتظامات
حیدرآباد۔/6جون، ( سیاست نیوز) شہر حیدرآباد سے ذریعہ ٹرین سفر کرنے والے شہری اب کئی نگاہوں سے ہوکرگذریں گے۔ ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی نے شہر کے تینوں بڑے اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی فوری تنصیب کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ مسافرین کو ہرقسم کی سہولت اور آسانی بالخصوص ہراسانی سے روکنے کیلئے معیاری اور موثر اقدامات کوانجام دینے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ۔ حیدرآباد شہر کے بڑے ریلوے اسٹیشنوں میں شمار کئے جانے والے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے بشمول کاچی گوڑہ اور نامپلی ریلوے اسٹیشنوںپر کیمروں کا جال بچھادیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پارکنگ اور آٹو رکشا حاصل کرنے والے مسافروں کو بھی ہراسانی سے روکنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ اس اعلیٰ سطح کمیٹی کے اجلاس کو اتر پردیش کے واقعہ کے پیش نظربھی اہمیت حاصل ہے جہاں ایک ریلوے پولیس کے کانسٹبل نے ایک برقعہ پوش خاتون کی مبینہ عصمت ریزی اور چلتی ٹرین میں پیش آئے اس واقعہ کے بعد ملک میں تشویش پائی جاتی ہے تاہم ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ( ریلوے اور روڈ سیفٹی ) مسٹر ٹی کے کرشنا ریڈی کی قیادت میں یہ اجلاس ریل نیلائم میں منعقد ہوا۔ اس اعلیٰ سطح اجلاس میں 130 سی سی ٹی وی کیمروںکو سکندرآبادریلوے اسٹیشن،39 نامپلی ریلوے اسٹیشن اور 29 کاچی گوڑہ پر نصب کئے جائیں گے۔ اجلاس میں پارکنگ کی خاطر ماسٹر پلان کی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمیٹی نے طویل عرصہ سے غیر مجاز پارک گاڑیوں کو پارکنگ پلاٹ پرہٹادیا جائے گااور آٹو رکشا اور ٹیکسی ڈرائیورس کی جانب سے مسافرین کو ہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام کے موثر اقدامات کئے جائیں گے اور ٹیکسی و آٹو رکشا کی بکنگ سہولت فراہم کرتے ہوئے مسافرین کو راحت پہنچانے کے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمیٹی نے ریلوے اسٹیشن پہنچنے اور ریلوے اسٹیشن سے وداع ہونے والے مسافرین کو معیاری سہولت بہت جلد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT