Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / ریلوے اسٹیشنوں کے ری ڈیولپمنٹ میں ملائیشیا شریک

ریلوے اسٹیشنوں کے ری ڈیولپمنٹ میں ملائیشیا شریک

20 اسٹیشنوں کی جدیدکاری اور تجارتی فوائد کیلئے استعمال کا منصوبہ
نئی دہلی ، 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) انڈین ریلویز ملک بھر میں ٹیئر ۔ II والے شہروں میں تقریباً 20 اسٹیشنوں کو عصری بنانے کیلئے ملائیشیا کے ساتھ معاہدے کو قطعیت دے رہا ہے۔ لگ بھگ 1 لاکھ کروڑ روپئے کی خانگی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے مقصد سے اسٹیشن ری ڈیولپمنٹ پراجکٹ میں پلیٹ فارمس اور نقل و حرکت کے  علاقوں میں انفراسٹرکچر کی جدیدکاری کرنا شامل ہے۔ اس میں اسٹیشن کی جگہ کا تجارتی نقطہ نظر سے استفادہ بھی شامل ہے جیسے ہوٹلوں، ریستورانوں، ملٹی پلیکس، شاپنگ مالس اور آفس کامپلکس وغیرہ ، جنھیں ڈیولپرس کو 45 سالہ مدت کیلئے دیا جاسکے گا۔ ٹیئر II والے شہروںکی ترقی کو سہل بنانے کیلئے مرکز، ریاستی اور مقامی حکومتیں کافی مدد و حمایت فراہم کرتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT