Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ریلوے اسپورٹس کامپلکس سکندرآباد پر سوچھ بھارت پروگرام

ریلوے اسپورٹس کامپلکس سکندرآباد پر سوچھ بھارت پروگرام

حیدرآباد ۔ 7 مئی (سیاست نیوز) ساوتھ سنٹرل ریلوے اسپورٹس اسوسی ایشن کی جانب سے آج ریلوے اسپورٹس کامپلکس سکندرآباد پر سوچھ ریلی۔ سوچھ بھارت کے سلسلہ میں کلین گرین آر ایس سی پروگرام شروع کیا گیا۔ اس پروگرام میں ڈپٹی جنرل منیجر ؍ صدر ایس سی آر ایس اے اور ریلوے کے دیگر سینئر عہدیداروں نے دلچسپی کے ساتھ حصہ لیا۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے مسٹر جی ملیا، سینئر ڈپٹی جنرل منیجر ساوتھ سنٹرل ریلوے نے کہا کہ صحتمند زندگی کیلئے صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب ماحول نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے اس پروگرام میں پابندی کے ساتھ حصہ لینے کا ارادہ ظاہر کیا تاکہ ریلوے اسپورٹس کامپلکس کو صاف ستھرا اور گرین بنایا جائے۔ اس پروگرام ریلوے اسپورٹس پرسنل کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ ایس سی آر ایس اے کی جانب سے چلائے جانے والے سمر کوچنگ کیمپس میں شرکت کرنے والے بچوں نے بھی رضاکارانہ طور پر صفائی کے اس پروگرام میں حصہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT