Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ریلوے برج پر پانی کے اوپر آجانے کی بناء ٹرینوں کی منسوخی

ریلوے برج پر پانی کے اوپر آجانے کی بناء ٹرینوں کی منسوخی

حیدرآباد ۔ 16 ۔ نومبر : ( این ایس ایس) : گڈور ۔ چینائی سیکشن پرتاڑا اور سلورپیٹ اسٹیشنس کے مابین ریلوے برج نمبر 167 پر خطرے کے نشان سے اوپر پانی کے آجانے کی وجہ سے آج کچھ ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں ۔ جن میں ٹرین نمبر 17401 تروپتی ۔ مچھلی پٹنم / نرسا پور ایکسپریس ، روانگی کا شیڈول 19-40 بجے منسوخ کردی گئی ۔ ٹرین نمبر 17402 مچھلی پٹنم / نرسا پور ، تروپتی ایکسپریس ، روانگی کا شیڈول 18-55 بجے منسوخ کی گئی ۔ ٹرین نمبر 17487 تروپتی ۔ وشاکھا پٹنم تروملا ایکسپریس ، روانگی کا شیڈول 20-30 بجے منسوخ کی گئی ۔ ٹرین نمبر 17210 کاکناڈا ٹاون ۔ بنگلور شیشادری ایکسپریس ، روانگی کا شیڈول 17-35 بجے منسوخ کی گئی ۔ ٹرین نمبر 12852 چینائی سنٹرل ۔ بلاسپور ایکسپریس ، روانگی کا شیڈول 21-10 بجے منسوخ کی گئی ۔ ٹرین نمبر 12621 چینائی سنٹرل ۔ نئی دہلی تملناڈو ایکسپریس ، روانگی کا شیڈول 22-00 بجے منسوخ کی گئی ۔ اسی طرح ٹرین نمبر 12840 چینائی سنٹرل ۔ ہاوڑہ میل ، روانگی کا شیڈول 23-45 بجے تھا کو بھی منسوخ کیا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT