Friday , August 18 2017
Home / دنیا / ریلوے ترقیاتی فنڈ کیلئے عالمی بینک کا تعاون

ریلوے ترقیاتی فنڈ کیلئے عالمی بینک کا تعاون

واشنگٹن میں وزیر ریلوے سریش پربھو کا انکشاف، عالمی بینک کے اجلاس میں شرکت
واشنگٹن ، 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عالمی بینک نئے ریلوے ترقیاتی فنڈ میں سرمایہ مجتمع کرنے کیلئے حتی المقدور کوشش کرے گا جبکہ یہ فنڈس انڈین ریلویز کی جدید کاری کیلئے استعمال کئے جائیں گے۔ وزیر ریلوے سریش پربھو نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ ریلوے ترقیاتی فنڈ کے قیام کے لئے عالمی بینک کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اگرچیکہ اس خصوص میں پہل ہوچکی تھی لیکن اب پیشرفت کی جارہی ہے۔ عالمی بینک کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کے بعد سریش نے بتایا کہ جدید فنڈ کے لئے عالمی بینک سرمایہ کاروں کو ترغیب دے گا اور بہت جلد اس فنڈ میں رقومات اکٹھا کی جائیں گی۔ انھوں نے بتایا کہ عالمی بینک کی قیادت نے یہ محسوس کیاکہ گزشتہ ایک سال کے دوران انڈین ریلویز کی کارکردگی درست سمت میں گامزن ہے۔ تاہم سریش پربھو نے فنڈ کے حجم کے بارے میں انکشاف نہیں کیا لیکن یہ اشارہ دیا کہ مجوزہ فنڈ سب سے بڑا ہوگا جوکہ اب تک عالمی بینک نے کسی کو بھی فراہم نہیں کیا۔ سریش پربھو، ٹرانسپورٹیشن پر عالمی بینک کے اجلاس میں شرکت کے لئے یہاں آئے ہیں۔ انھوں نے انٹرنیشنل فینانس کارپوریشن کے عہدیداروں یو ایس ٹرانسپورٹیشن سکریٹری انتھونی اینارڈ اور دیگر ماہرین معاشیات سے ملاقات کی۔ انھوں نے بتایا کہ ہندوستانی ریلوے کو عالمی معیار کا بنانے کے لئے ایک منصوبہ تیار کیا گیا ہے تاکہ ریلویز کی آمدنی میں اضافہ کیا جاسکے۔ چونکہ انڈین ریلویز پر پے کمیشن کا زبردست بوجھ عائد ہورہا ہے جس کے پیش نظر عالمی بینک سے تعاون حاصل کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT