Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / ریلوے لائن عبور کرنے کے علحدہ واقعات میں دو افراد ہلاک

ریلوے لائن عبور کرنے کے علحدہ واقعات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : کاچی گوڑہ ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ ریلوے پولیس کاچیگوڑہ کے مطابق 36 سالہ مسعود علی خاں جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ چنچل گوڑہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ وہ کل شام دبیر پورہ اور ملک پیٹ کے درمیان ریلوے لائن کو عبور کرنے کے دوران مشتبہ طور پر پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 23 سالہ مدھو جو بودھا نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ جو آج سیتاپھل منڈی اور آرٹس کالج کے درمیان ریلوے لائن کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT