Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / ریلوے مسافر کرایہ میں 5 تا 10 فیصد اضافہ کا امکان

ریلوے مسافر کرایہ میں 5 تا 10 فیصد اضافہ کا امکان

نئی دہلی ۔ 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مالیہ کی قلت کا شکار ریلوے امکان ہیکہ مسافر کرایوں میں 5 تا 10 فیصد اضافہ کرے گا۔ آئندہ بجٹ میں اس اضافہ کو شامل کیا جائے گا۔ یہ تجویز حکومت کے زیرغور ہے کیونکہ ریلوے کی مسافر کرایوں اور مال برداری کے کرایوں کی آمدنی انحطاط پذیر ہے۔ علاوہ ازیں ساتویں پے کمیشن کی سفارشات پر عمل آوری کی صورت میں 32 ہزار کروڑ روپئے کا اضافی بوجھ ریلوے پر عائد ہوگا۔ مرکزی وزارت فینانس نے ریلوے کیلئے بجٹ میں مختص رقم میں 8 ہزار کروڑ روپئے کی کمی بھی کردی ہے کیونکہ گذشتہ سال ریلوے کیلئے بجٹ میں مختص رقم مکمل طور پر خرچ نہیں کی گئی تھی۔ موجودہ اسے کرائے پہلے ہی اضافہ کئے جاچکے ہیں۔ مزید اضافہ کی صورت میں ریلوے اے سی کا کرایہ سستے ایرلائنس کے سفر کرائے کی بہ نسبت زیادہ ہوجائے گا۔ اس لئے وزارت ریلوے مختلف متبادل تجاویز پر غور کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT