Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ریلوے ملازمین کی ہڑتال کو قطعیت

ریلوے ملازمین کی ہڑتال کو قطعیت

حیدرآباد ۔ 6 فبروری (پریس نوٹ) ساؤتھ سنٹرل ریلوے مزدور یونین سکندرآباد کے بموجب ساؤتھ سنٹرل ریلوے (ملحقہ اے آئی آر ایف اینڈ ایچ ایم ایس) سکندرآباد 5 تا 7 فبروری اس کی اسپیشل جنرل کونسل کی میزبانی کررہا ہے۔ میٹنگ کاریل نیلائم آڈیٹوریم، سکندرآباد میں 5 فبروری کو 11 بجے دن آغاز ہوا۔ سیوا گوپال مشرا جنرل سکریٹری، آل انڈیا ریلوے مینس فیڈریشن اینڈ کنوینر، نیشنل جوائنٹ کونسل آف ایکشن فار سنٹرل گورنمنٹ ایمپلائز آرگنائزیشنس، نئی دہلی اس موقع پر اصل مقرر تھے۔ کے سرینواس پریسیڈنٹ اور سی ایچ سنکراراؤ جنرل سکریٹری، ایس سی آر ایم یو اس موقع پر موجود تھے۔ شری شیوا گوپال مشرا جی نے ریلوے مین اور دیگر مرکزی حکومت کے سرکاری ملازمین کے حالات کی تفصیل بتائی جو مارچ 2016ء میں غیرمعینہ ہڑتال پر جانے والے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT