Saturday , March 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ریلوے ملازمین کے افراد خاندان کیلئے پاسپورٹ میلہ کا انعقاد

ریلوے ملازمین کے افراد خاندان کیلئے پاسپورٹ میلہ کا انعقاد

فیملی ٹوکن کا اعلان، ریجنل پاسپورٹ آفیسر ڈاکٹر وشنووردھن ریڈی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 18 مارچ (این ایس ایس) ریجنل پاسپورٹ آفس حیدرآباد بہ تعاون ساوتھ سنٹرل ریلوے کے مشترکہ زیراہتمام ریلوے ملازمین کیلئے بیگم پیٹ، امیرپیٹ اور ٹولی چوکی پاسپورٹ سیواکیندراس میں آج پاسپورٹ میلہ منعقد کیا گیا۔ ریجنل پاسپورٹ آفس کے زیراہتمام یہ اب تک کا سب سے بڑا پاسپورٹ میلہ رہا جس میں ایک ہی دن میں 5 ہزار 500 پاسپورٹس کیلئے درخواستوں کا رجسٹریشن عمل میں آیا۔ میلہ کا افتتاحی اجلاس پاسپورٹ سیواکیندر بیگم پیٹ میں منعقد ہوا، جس میں ڈاکٹر ای وشنووردھن ریڈی ریجنل پاسپورٹ آفیسر، اے کے گپتا ایڈیشنل جنرل منیجر ایس سی آر سکندرآباد اور این وی رمناریڈی چیف پرسنل آفیسر ایس سی آر سکندرآباد نے شرکت اور مخاطب کیا۔ اس موقع پر ریجنل پاسپورٹ آفیسر ایس سی آر کے ملازمین کے افراد خاندان کیلئے بروقت ’’فیملی ٹوکن‘‘ کا اعلان کیا، جس کے ساتھ ہی انہیں ریجنل پاسپورٹ آفس حیدرآباد کے تحت آنے والے پاسپورٹ سیواکیندرا سے رجوع ہوکر درخواست فارم کا ادخال اور درخواست کے موقف معلوم کرنے کی سہولت رہے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT