Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ریلوے میں سیفٹی پر توجہ دینے پر زور

ریلوے میں سیفٹی پر توجہ دینے پر زور

ڈیویژنل ریلوے منیجرس کے ساتھ جنرل منیجر ونود کمار یادو کی ویڈیو کانفرنس
حیدرآباد ۔ 13 ۔ فروری : ( آئی این این) : ونود کمار یادو جنرل منیجر ، ساوتھ سنٹرل ریلوے نے سیفٹی پر زیادہ توجہ دینے پر زور دیا اور کہا کہ یہ ایک مسلسل عمل ہے ۔ وہ آج سکندرآباد میں ریل نیلائم سے تمام چھ ڈیویژنس سکندرآباد ، حیدرآباد ، وجئے واڑہ ، گنتکل ، گنٹور اور ناندیڑ کے ڈیویژنل ریلوے منیجرس کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس سے مخاطب تھے ۔ جنرل منیجر نے تمام زونل اور ڈیویژنل آفیسرس پر زور دیا کہ پابندی کے ساتھ سیفٹی انسپیکشن کریں ۔ عہدیداروں کو انسپیکشن کرتے وقت سیفٹی کے اصول و قواعد کو پوری طرح ملحوظ رکھنا چاہئے ۔ ونود کمار یادو نے کہا کہ پورے زون کیلئے ٹرینس کی آمد و رفت میں پابندی اور سیفٹی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جانے چاہئے ۔ چیف سیفٹی آفیسر ڈی کے سنگھ نے زون میں سیفٹی کے موقع پر پاور پوائنٹ پریزینٹیشن دیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT