Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / ریلوے میں ملازمت کا جھانسہ دینے وا لا گرفتار

ریلوے میں ملازمت کا جھانسہ دینے وا لا گرفتار

حیدرآباد ۔ /20 جولائی (سیاست نیوز) محکمہ ریلوے میں ملازمت کا جھانسہ دے کر بیروزگار نوجوانوں کو ٹھگنے والے ایک دھوکے باز کو ٹاسک فورس پولیس نے گوپالا پورم پولیس کی مدد سے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 52 سالہ شیخ فیروز متوطن جگتیال کریم نگر،  جہاں نماں کے ساکن سید مصطفی حسین ، نظام آباد کے متوطن محمد عبدالجاوید، وحید اور یعقوب حنیف کو محکمہ ریلوے میں ملازمت فراہم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے لاکھوں روپئے وصول کرلئے  ۔ شیخ فیروز نے بیروزگار نوجوانوں کو بتایا کہ محکمہ ریلوے میں  اس کے اثر و رسوخ ہیں جس کی بنیاد پر وہ آسانی سے ملازمتیں فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے ۔ دھوکہ باز کے دعوؤں پر بھروسہ کرتے ہوئے مذکورہ بے روزگار نوجوانوں نے لاکھوں روپئے بطور پیشگی حوالے کی ۔ /17 جولائی کو نوجوانوں نے شیخ فیروز سے ملازمت فراہم کرنے میں تاخیر کی وجوہات پتہ کرنے پر اصرار کررہے تھے جس کے سبب اس نے عبدالجاوید کو میَڈیکل ٹسٹ کروانے کے بہانے اسے سکندرآباد کے ایک ڈاکٹر کے کلینک پر طلب کیا ۔ طبی معائنے کے بعد نوجوان نے تقرر نامہ فراہم کرنے پر اسرار کیا جس کے نتیجہ میں شیخ فیروز وہاں سے اچانک غائب ہوگیا ۔ نوجوانوں کی جانب سے شکایت کئے جانے پر ٹاسک فورس اور گوپالا پورم پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی میں  اسے گرفتار کرلیا ۔

عوام کو ٹھگنے والا نقلی کانسٹبل گرفتار
حیدرآباد۔/20جولائی، ( سیاست نیوز) رنگاریڈی پولیس نے پولیس کی وردی میں عوام کو ٹھگنے والے ایک خود ساختہ پولیس ملازم کو گرفتار کرلیا۔ ڈی ایس پی وقارآباد مسٹر سوامی کے مطابق ڈی بالویا کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو وردی میں سڑک پر گاڑیوں کو روکتے ہوئے اور خود کو پولیس ملازم ظاہر کرتے ہوئے جبراً وصول کررہا تھا۔ گذشتہ روز ضلع میدک  سدا شیو پیٹ  کے ساکن ایک شخص کی اطلاع پر پولیس مومن پیٹ نے کارروائی انجام دی۔ تاہم یہ شخص کتنے عرصہ سے جبراً وصولی کررہا تھا اس بات کا پتہ نہ چل سکا۔

TOPPOPULARRECENT