Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / ریلوے ورکرس کی مجوزہ ملک گیر ہڑتال

ریلوے ورکرس کی مجوزہ ملک گیر ہڑتال

نئی دہلی۔8 جون (سیاست ڈاٹ کام) ریلوے یونینوں نے دیرینہ مطالبات بشمول ساتویں پے کمیشن سفارشات پر عمل آوری اور نئی پنشن اسکیم کی یکسوئی کے لئے 11 جولائی سے ملک گیر سطح پر غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آل انڈیا ریلوے مینس فیڈریشن کے جنرل سکریٹری ایس گوپال مشرا نے کہا کہ کل انتظامیہ کو نوٹس دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے رویہ کی وجہ سے یہ ہڑتال ضروری ہوگئی ہے۔ ہم نے چھ ماہ قبل ہی اپنے مطالبات پیش کردیئے لیکن اب تک کوئی عمل نہیں ہوا۔ یہاں تک کہ ہم نے اپریل میں ہڑتال کو ملتوی کردیا۔ ریلویز میں تقریباً 13 لاکھ ورکرس ہیں اور اس ہڑتال کی وجہ سے ٹرین کی خدمات بری طرح متاثر ہوسکتی ہیں اور عوام کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT