Tuesday , September 19 2017
Home / ہندوستان / ریلوے پٹریوں پر بیٹھے 2نوجوان ٹرین کی ٹکر سے ہلاک

ریلوے پٹریوں پر بیٹھے 2نوجوان ٹرین کی ٹکر سے ہلاک

دربھنگہ۔/13ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹرین کی زد میں آکر اسوقت 2 نوجوان ہلاک اور دیگر ایک شدید زخمی ہوگیا جب وہ ریلوے پٹریوں پر بیٹھ کر موسیقی سے محظوظ ہورہے تھے۔ ریلوے پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ کل شب دربھنگہ اسٹیشن سے ایک کلو میٹر دور گیٹ نمبر 24اور 25 کے درمیان پیش آیا۔ 3 نوجوان اپنے کانوں میں ہیڈ فون لگاکر موبائیل فون کے ذریعہ موسیقی سن رہے تھے کہ ایک تیز رفتار ٹرین نے پٹریوں پر بیٹھے ہوئے نوجوانوں کو ٹکر ماردی۔ گوکہ سمستی پور۔ دربھنگہ ۔ راکسول ڈی ایم یو ٹرین نے ہارن بجایا لیکن وہ یہ آواز سن نہیں سکے۔ ریلوے پولیس کے انسپکٹر این کے سنگھ نے بتایا کہ حادثہ میںمحمد عمر برسر موقع ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا نوجوان محمد سہیل ہاسپٹل لے جاتے وقت دم توڑ دیا اور تیسرا نوجوان محمد شبیر دربھنگہ میوزیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔
2017ء کے دوران صنعتوں کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ متوقع
نئی دہلی 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں کئے گئے ایک سروے کے مطابق ہندوستانی ادارہ جات 2017 ء کے دوران صنعتوں اور کیرئیر سطحوں پر تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ ہوگا۔ علاوہ ازیں 54 فیصد کمپنیوں میں ملازمین اور ورکرس کی تعداد میں اضافہ بھی متوقع ہے۔ اجرتوں پر مرسرس کے ایک سروے کے مطابق صنعتی اداروں میں 2015 اور 2016 کی طرح 2017 میں بھی اسٹاف کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ مرسر کی پرنسپال رچیکا پال نے کہاکہ ’’گزشتہ چند برسوں کے دوران صنعتوں میں تنخواہوں میں اضافہ کے فرق میں کمی ہوئی ہے۔ انھوں نے کہاکہ گزشتہ تین سال کے دوران تنخواہوں میں 10 فیصد کا اضافہ ہوتا رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT