Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / ریلوے پٹریوں پر خاتون کی مشتبہ نعش دستیاب

ریلوے پٹریوں پر خاتون کی مشتبہ نعش دستیاب

حیدرآباد۔/19ڈسمبر، ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ گولی پورہ میں ریلوے ٹریک سے ایک خاتون کی نعش برآمد کرلی گئی۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے کارروائی انجام دی۔ ریلوے پولیس کے مطابق یاقوت پورہ اور گولی پورہ کے درمیان ریلوے لائن پر اس خاتون کی مشتبہ انداز میں نعش دستیاب ہوئی جس کی شناخت 30سالہ گیتا دت سدھا عرف سونی کی حیثیت سے کرلی گئی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق سونی آج صبح ایک میستری کے ہمراہ مزدوری کے کام پر گئی تھی۔ سونی گولی پورہ میکالی بنڈہ علاقہ کے ساکن یریا کی بیوی تھی جو آٹو ڈرائیور بتایا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سونی مزدوری کے کام پر جایا کرتی تھی اور راجو نامی میستری کے ساتھ یہ خاتون کام پر گئی تھی جس کی نعش ریلوے پٹریوں سے دستیاب ہوئی۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT