Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / ریلوے کیٹرنگ کی ترکاری بریانی میں چھپکلی

ریلوے کیٹرنگ کی ترکاری بریانی میں چھپکلی

مسافر کی شکایت پر وزارت ریلوے نے کیٹرر کا کنٹراکٹ منسوخ کردیا
نئی دہلی ۔ 26 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزارت ریلوے نے آج ریلوے کیٹرنگ کی جانب سے سربراہ کی جانے والی ترکاری بریانی میں چھپکلی کی موجودگی پر کیٹرر کا کنٹراکٹ منسوخ کردیا۔ ہوڑہ سے دہلی جانے والی ٹرین میں ایک مسافر کو فراہم کردہ ترکاری بریانی میں مردہ چھپکلی پائی گئی ۔ اس کی شکایت پر وزارت ریلوے نے کیٹرر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اُس کا کنٹراکٹ منسوخ کردیا ۔ مسافر نے ترکاری بریانی کا آرڈر دیا تھا اور اس میں مردہ چھپکلی کے پائے جانے کے علم کے بغیر کھانا شروع کردیا ۔ بعد ازاں اسے بے چینی محسوس ہونے لگی ۔ ساتھی مسافر میگناتھ سنہا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سلسلہ وار ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ناقص معیار اور غذا پر زائد قیمت وصول کرنے کی جانب ریلوے کی صفر رواداری پالیسی کے تناظر میں ریلوے نظم و نسق نے کیٹرنگ کنٹراکٹر آر کے اسوسی ایٹ کا کنٹراکٹ منسوخ کردیا ۔ ریلوے ترجمان اے کے سکسینہ نے کہاکہ ٹوئٹر پر بریانی پیاکٹ کی تصویر کے ساتھ چھپکلی کو پوسٹ کیا گیا ہے ۔ جس کو انڈین ریلوے سے ٹیاگ کیا گیا ۔ وزیر ریلوے سریش پربھو کے ٹوئٹ پر ساتھی مسافر نے اسے ٹیاگ کیا ۔ اس کے بعد وزارت ریلوے نے حرکت میں آتے ہوئے فوری کارروائی کی اور کیٹرر پر دس لاکھ روپئے کا جرمانہ عائد کیاگیا ۔اس مسافر نے جو بریانی کا آرڈر دیا تھا ۔ جھاجر (بہار) کے قریب پہونچ کر ۔ یہ ٹوئٹ اپ لوڈ کیا۔ اس شکایت کا فوری جواب دیتے ہوئے وزارت ریلوے کے دفتر نے مسافر سے تمام تفصیلات طلب کی اور مسافر کا پی این آر نمبر بھی مانگا گیا ۔ جس پر مسافر نے تمام تفصیلات روانہ کی ۔ پٹنہ میں متاثرہ مسافر کا طبی معائنہ کروایا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT