Tuesday , September 19 2017
Home / ہندوستان / ریلوے کے تمام بجٹ اعلانات کی تکمیل : پربھو

ریلوے کے تمام بجٹ اعلانات کی تکمیل : پربھو

ممبئی ، 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) یہ ادعا کرتے ہوئے کہ اس سال ریلوے بجٹ میں کئے گئے تمام اعلانات کی تکمیل کی جاچکی ہے، وزیر ریلوے سریش پربھو نے آج کئی پراجکٹوں کا ذکر کیا جو موجودہ طور پر اس ملک کے سب سے بڑے آجر ادارہ کیلئے زیرغور ہیں۔ یہاں بوریوالی ٹرین اسٹیشن میں عوامی نمائندوں اور ریلوے اسٹاف ممبرز کے اجتماع کو مخاطب کرتے ہوئے پربھو نے کہا کہ پہلے صرف اعلانات کئے جاتے تھے۔ لیکن میں اس سال ہمارے پہلے مکمل بجٹ میں 103 منصوبہ جاتی اعلانات کئے اور مجھے آپ کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہے کہ ہم نے ان تمام اعلانات کی تکمیل کردی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا، ’’جب سے میں نے وزیر ریلوے کی حیثیت سے جائزہ لیا ہے، ہم نے آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ کو مؤثر بنایا، کاغذ کے بغیر ٹکٹنگ شروع کی، اسٹیشنوں پر صحت بخش اور سستا پانی مہیا کرایا، چلتی ٹرینوں میں پرائیویٹ کیٹررز کو کام کرنے کی اجازت دی، ٹائلٹوں اور ریلوے مقامات کی صفائی انجام دی، کپڑوں کی میکانیکی دھلائی کی، کوچس کے اندرونی ڈیزائن میں تبدیلی شروع کی، ریلوے نٹ ورک کو وسعت دی، وغیرہ‘‘۔

TOPPOPULARRECENT