Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / ریلوے کے ٹکٹ منسوخ کرنے کی فیس دوگنی کردی گئی

ریلوے کے ٹکٹ منسوخ کرنے کی فیس دوگنی کردی گئی

نئی دہلی ۔ /12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) ریلوے ٹکٹوں کو منسوخ کرنے کی فیس دوگنی کردی گئی ہے جبکہ پیسوں کی بازادائیگی کی سہولت سے صرف اسی صورت میں استفادہ کیا جاسکے گا جبکہ ٹرین کی روانگی کے مقررہ وقت سے چار گھنٹے قبل ٹکٹ منسوخکیا جائے ۔ یہ نئے قواعد آج سے نافذ کردیئے جائیں گے ۔ ریلوے کا کہنا ہے کہ نئے قواعد کا مقصد درمیانی آدمیوں کے کردار کا خاتمہ ہے ۔ نئے قواعد کے مطابق کیسنل کی فیس دوگنی کرنے کا مقصد حقیقی مسافرین کو ٹکٹوں کی فراہمی یقینی بنانا ہے ۔ ٹرین کی روانگی کے بعد کوئی رقم واپس نہیں کی جائے گی ۔ وزارت ریلوے کے سینئر عہدیداروں نے آج اپنے بیان میں اس کا انکشاف کیا۔

TOPPOPULARRECENT