Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ریلوے ہاسپٹل میں تیمارداروں کیلئے اقامت گاہ کا افتتاح

ریلوے ہاسپٹل میں تیمارداروں کیلئے اقامت گاہ کا افتتاح

حیدرآباد۔15فبروری ( این ایس ایس) ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر رویندر گپتا نے لالہ گوڑہ میں واقع سنٹرل ہاسپٹل میں زیرعلاج مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والوں تیمارداوں کو قیام کی سہولت کی فراہمی کیلئے اقامت خانہ کا افتتاح کیا جس کو کل سے استعمال کیا جاسکے گا جہاں دو بڑے ہالس میں 22سنگل بیڈس ہیں ۔ علاوہ ازیں 6سنگل بیڈرومس بھی تعمیر کئے گئے ہیں جو مختلف مقامات سے پہنچنے والے افراد کو رات میں قیام کی سہولت کیلئے استعمال کئے جائیں گے ۔ ہالس میں موجود بستر کا یومیہ کرایہ 25روپئے اور سنگل بیڈروم کا یومیہ کرایہ 50روپئے رہے گا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT