Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ریل حادثات کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات

ریل حادثات کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات

نظام آباد میںخصوصی اجلاس سے ایم ڈی سرینواس راج کا خطاب
نظام آباد:24؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریل حادثات کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کرتے ہوئے عملہ کو چوکس رہنے کی ساوتھ سنٹرل ریلوے ایم ڈی سرینواس راج نے ہدایت دی۔ یہ نظام آباد ریلوے اسٹیشن کا اچانک معائنہ کیا اور سکندرآباد سے یہاں پہنچ کر سرینواس راج نے ریلوے اسٹیشن کا معائنہ کیااور پلاٹ فارم، فرسٹ کلاس ویٹنگ ہال، گینگ مین الیکٹرک سگنل عملے کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا اور اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے سگنلنگ اور پٹرویوں کا ہمیشہ جائزہ لیتے ہوئے تنقیح کرنے کی ہدایت دی اور ٹرینوں کی آمد ورفت کے موقع پر ریلوے گیٹ کو بند کرنے کی ہدایت دی۔ حال ہی میں نوی پیٹ ریلوے اسٹیشن کراسنگ پر ٹرین کی آمد کے موقع پر گیٹ بند نہ ہونے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی پر تعینات عہدیدار کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ ہر روز ہزاروں مسافر سفر کرتے ہیں اور ان کے جان کی تحفظ کی ہم سب کی ذمہ داری ہے لہذا تحفظ کیلئے اقدامات کرنے ہدایت دی۔ عملہ کی کارکردگی، سی سی کیمروں کے ذریعہ جائزہ لیا جائیگا اور فرائض میں لاپرواہی انجام دینے والے عہدیدار کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ایم ڈی آر ایم سرینواس راج نے حادثات ریلف ویان کا بھی معائنہ کیا اور اس میں موجود ادویات اور دیگر سہولتوں کے بارے میں بھی دریافت کیا اس موقع پر اسٹیشن منیجر سید جاوید حسین، کمشرشل انسپکٹر گری راج، ہیلتھ آفیسر اشوک کمار یادوکے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT