Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / ریل روکو مقدمہ:دتاتریہ ، کے ٹی آر اور دیگر کو راحت

ریل روکو مقدمہ:دتاتریہ ، کے ٹی آر اور دیگر کو راحت

حیدرآباد ۔ 23۔  نومبر  (سیاست نیوز) تلنگانہ تحریک کے دوران جن اہم قائدین کے خلاف مقدمات درج کئے تھے ، آج انہیں اس وقت راحت ملی جب ریلوے کورٹ نے تمام قائدین کو مقدمات سے بری کردیا۔ تلنگانہ ایجی ٹیشن کے دوران مولا علی ریلوے اسٹیشن پر ریل روکو احتجاج منظم کرنے پر پولیٹکل جے اے سی صدرنشین پروفیسر کودنڈا رام ، مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ ، ریاستی وزراء کے ٹی راما راؤ ، این نرسمہا ریڈی ، پدما راؤ گوڑ ، بی جے پی کے فلور لیڈر کشن ریڈی ، جماعت اسلامی کے امیر حامد محمد خاں اور بی جے پی قائد ایم ملیا کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے ۔ یہ مقدمات تقریباً ساڑھے تین سال تک جاری رہے اور آج عدالت نے تمام قائدین کو الزامات سے بری کردیا۔ یہ تمام قائدین آج ریلوے عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ مقدمات سے راحت ملنے پر قائدین نے مسرت کااظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تلنگانہ تحریک کے دوران ریل روکو پروگرام کا اعلان کیا گیا تھا جس پر حکومت نے اپنے طور پر ریل سرویسز کو منسوخ کردیا تھا ۔ اس طرح یہ قائدین ٹرینوں کی آمد و رفت میں رکاوٹ کیلئے  ذمہ دار قرار نہیں پاتے۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر جے اے سی صدرنشین پروفیسر کودنڈا رام اور ٹی آر ایس قائدین کے درمیان خوشگوار بات چیت دیکھی گئی۔ ملزمین نے خود کو بے قصور بتاتے ہوئے عدالت سے کہا کہ انہوں نے تلنگانہ عوام کے وسیع تر مفاد میں کئے جارہے احتجاج میں حصہ لیا تھا ۔عدالت نے کہا کہ یہ ان کا پہلا جرم ہے لہذا انہیں انتباہ دیتے ہوئے بردی کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT