Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / ریل مسافرین کی تعداد میں نمایاں کمی

ریل مسافرین کی تعداد میں نمایاں کمی

نئی دہلی 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹرین مسافرین کی تعداد میں گزشتہ چند سال کے دوران کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ لوگ مختصر فاصلہ طے کرنے کے لئے شخصی یا کمرشیل گاڑیوں سے استفادہ کررہے ہیں۔ منسٹر آف اسٹیٹ ریلوے منوج سنہا نے آج لوک سبھا میں تحریری جواب میں بتایا کہ طویل مسافتی سفر طے کرنے والے مسافرین کی تعداد میں جہاں اضافہ ہوا وہیں کم مسافت کا سفر کرنے والوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔ سال 2012-13 ء میں مسافرین کی تعداد 8,421 ملین تھی جو سال 2013-14 ء میں کم ہوکر 8,397 ہوگئی۔ اس کے بعد سال 2014-15 ء میں اس تعداد میں مزید کمی واقع ہوئی اور یہ 8,224 ملین تک پہونچ گئی۔ اس طرح سال 2013-14 ء کے مقابلہ 2.06 فیصد کمی ہوئی ہے۔ انھوں نے روڈ انفراسٹرکچر میں بہتری، ایک مقام سے دوسرے مقام پہونچنے میں سہولتیں اور شخصی و کمرشیل گاڑیوں میں اضافہ کے علاوہ شہروں میں میٹرو ریل پراجکٹس کے ذریعہ ٹریفک کا رُخ موڑ دیئے جانے کو اہم وجوہات قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT