Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ریل نیلائم میں آگ لگنے کا واقعہ

ریل نیلائم میں آگ لگنے کا واقعہ

حیدرآباد 5 نومبر ( سیاست نیوز ) ریل نیلائم سکندرآباد میں آج دوپہر آگ لگنے کا ایک معمولی واقعہ پیش آیا جس کی وجہ سے یہاں سنسنی پیدا ہوگئی تھی ۔ ریلوے اسٹاف نے آگ کے شعلے دیکھے اور وہ اسکراپ روم سے باہر آگئے ۔ انہوں نے فوری فائر سرویس اسٹیشن کو اس کی اطلاع کی اور دو فائر انجن وہاں پہونچ گئے اور انہوں نے آگ پر قابو پایا ۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے عہدیداروں کے بموجب جس وقت تک فائر انجن وہاں پہونچے اس وقت تک اسکراپ روم شعلہ پوش ہوگیا تھا ۔ اسکراپ پیپر اور آئیل کے علاوہ مختلف اشیا وہاں موجود تھیں جن کی وجہ سے آگ دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی ۔ آگ کے شعلوں کو دیکھتے ہوئے ملازمین پناہ کیلئے دوڑنے لگے ۔

TOPPOPULARRECENT