Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / ریل کے فرسٹ اور اے سی کلاس کرایوں میں آج سے اضافہ

ریل کے فرسٹ اور اے سی کلاس کرایوں میں آج سے اضافہ

نئی دہلی۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ریلوے کا سفر کل سے مہنگا ہوجائے گا کیونکہ اَپر کلاس زمرہ کے کرایہ میں 14% سرویس ٹیکس کے علاوہ 0.5% سوچھ بھارت سیس بھی 15 نومبر سے شامل کیا جارہا ہے۔ وزارت ریلوے کے سرکیولر کے مطابق فرسٹ کلاس اور تمام اے سی کلاسیس کے کرایوں میں 15 نومبر سے 4.35% اضافہ ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ مسافرین کے جملہ کرائے کے 30% پر 14% سرویس ٹیکس اور 0.5% سوچھ بھارت سیس عائد کیا جائے گا، اس طرح جملہ کرایہ میں 4.35% کا اضافہ ہوگا، تاہم 15 نومبر سے قبل جاری کردہ ٹکٹس پر سرویس ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ یہ ٹیکس جنرل اور سلیپر کلاس پر لاگو نہیں ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT