Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ریمنڈ مور کے بیان پر سرینا ولیمز برہم

ریمنڈ مور کے بیان پر سرینا ولیمز برہم

انڈین ویلز ، 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سرینا ولیمز نے ویمن ٹینس کے بارے میں انڈین ویلز کے انتظامی سربراہ ریمنڈ مور کے بیان پر شدید تنقید کی ہے۔ ریمنڈ نے اپنے بیان میں کہا تھا : ’’اگر میں خاتون کھلاڑی ہوتا تو میں ہر رات اپنے گھٹنوں پر جھک کر اِس بات کا شکر ادا کرتا کہ روجر فیڈرر اور رفائل نڈال پیدا ہوئے کیونکہ انھوں نے ہی اس کھیل کو اُس سطح پر پہنچایا ہے جو کوئی اور نہیں کر پایا۔‘‘ سرینا نے کہا کہ اُن کا یہ بیان بلی جین کِنگ کی خدمات کی توہین ہے، جنھوں نے خواتین کے مقابلوں میں نئی راہیں کھولے، ’’اور اِس کرہّ ارض پر موجود ہر خاتون کی بھی توہین ہے۔‘‘ انھوں نے اس بیان کو بہت غلط قرار دیا۔ تاہم بعد میں ریمنڈ نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی۔ انڈین ویلز کے انتظامی سربراہ نے اپنے بیان کے ذریعے جنسی تعصب کا مظاہرہ کیا۔ سرینا ولیمز اور وکٹوریا ازارنکا کے درمیان کھیلے گئے بی این پی پیریبس اوپن کے فائنل سے قبل بات کرتے ہوئے ریمنڈ مور نے کہا تھا کہ خواتین کی ٹینس اسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) ’خوش نصیب تنظیم ہے جو مردوں کی کامیابیوں کی وجہ سے آگے بڑھی ہے۔‘ ادھر ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی نواک جوکویچ نے کھیل کی انعامی رقم پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مردوں کیلئے انعام کی رقم خواتین کی نسبت زیادہ ہونی چاہئے کیونکہ اس کو دیکھنے کیلئے زیادہ لوگ آتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT