Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / رین بازار میں ایک ہی طبقہ کے دو افراد کے جھگڑے سے کشیدگی

رین بازار میں ایک ہی طبقہ کے دو افراد کے جھگڑے سے کشیدگی

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : پرانے شہر کے علاقہ رین بازار میں آج شام اس وقت ہلکی سی کشیدگی پھیل گئی جب ایک ہی طبقہ کے دو افراد میں حملہ کا واقعہ پیش آیا ۔ واقعہ کے فوری بعد رین بازار پولیس نے فوری چوکسی اختیار کرتے ہوئے حالات کو بگڑنے سے بچالیا اور شہریوں کی بے چینی دور کردی ۔ اس سلسلہ میں انسپکٹر رین بازار مسٹر بالو چوہان نے بتایا کہ حملہ کے واقعہ میں 45 سالہ شہباز شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شہباز پر آل عمودی مندی ریسٹورنٹ میں فصیح الدین اور سعید نے لوہے کی سلاخ سے حملہ کردیا ۔ یہ ریسٹورنٹ امام باڑہ کے قریب واقع ہے ۔ انسپکٹر نے بتایا کہ دونوں کے درمیان چائے نوشی کے وقت رقمی لین دین کے متعلق بات چیت ہوئی اور بحث و تکرار کے بعد حملہ کا واقعہ پیش آیا ۔ زخمی ہاسپٹل میں زیر علاج ہے اور پولیس رین بازار نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT