Saturday , July 22 2017
Home / ہندوستان / رین کوٹ ریمارک پر کانگریس پارلیمنٹ میں وزیراعظم کا بائیکاٹ کریگی

رین کوٹ ریمارک پر کانگریس پارلیمنٹ میں وزیراعظم کا بائیکاٹ کریگی

نئی دہلی ۔ 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) منموہن سنگھ کے خلاف وزیراعظم نریندر مودی کے رین کوٹ سے متعلق طنزیہ ریمارک پر کانگریس نے آج اعلان کیا کہ وہ وزیراعظم نریندرمودی کا پارلیمنٹ میں بائیکاٹ کرے گی۔ پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے دوران وہ وزیراعظم کو برداشت نہیں کرے گی اور دیگر پارٹیوں کو بھی اپنے احتجاج میں شامل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ کانگریس کے ترجمان آنند شرما نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ میں مودی کو ہرگز نہیں سنیں گے بلکہ ان کی تقریر کا بائیکاٹ کرکے ایوان سے باہر چلے جائیں گے۔ ہم ہرگز ایک مغرور شخص کو برداشت نہیں کرسکتے، جس نے وزیراعظم کی کرسی کی تذلیل کی ہے۔ کانگریس نے آج صبح جنتادل یو، بائیں بازو پارٹیوں، ڈی ایم کے اور سماج وادی پارٹی کے بشمول کئی اپوزیشن کے ساتھ مل کر ایک حکمت عملی تیار کی ہے۔ آنند شرما نے دعویٰ کیا کہ دیگر پارٹیوں نے بھی کانگریس کے احتجاج میں شامل ہونے کا وعدہ کیا ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ آیا کانگریس کا یہ بائیکاٹ صرف اس سیشن کیلئے ہوگا ، انہوں نے کہا کہ یہ سیشن ہی طویل سیشن ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT