Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ریواولمپکس:برطانوی جوڑے کی تاریخی کامیابی

ریواولمپکس:برطانوی جوڑے کی تاریخی کامیابی

ریو ڈی جنیرو، 17 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ریواولمپکس کے سنسنی خیز مقابلوں کے 11 دن مکمل ہوچکے ہیں جہاں اتھلیٹس گولڈ میڈلز کے ساتھ شادیوں کے حوالے سے بھی دلچسپ تاریخ رقم کررہے ہیں۔ ریو گیمز میں دوروز قبل تین میٹر اسپرنگ بوٹ ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی چینی اتھلیٹ ہی زی کو اُن کے دوست 25 سالہ کن کائی نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر شادی کی پیشکش کرتے ہوئے انگوٹھی پیش کی تھی۔ برطانیہ کے سائیکلسٹ جیسن کینی اور خاتون لارا ٹراٹ نے اپنے اپنے مقابلوں میں سونے کے تمغے حاصل کئے اور دونوں نے برطانیہ کے مجموعی سونے کے تمغوں کی تعداد دس کردی۔ اولمپک کے برطانوی سائیکلنگ کے بادشاہ اور ملکہ نے اگلے ماہ شادی کا بھی اعلان کردیا ہے۔ واضح رہے لارا نے سونے کے 4 تمغے حاصل کر کے نہ صرف اپنے اعزاز کا دفاع کیابلکہ وہ برطانیہ کی کامیاب ترین خاتون اولمپین بھی بن گئیں۔ دوسری جانب کینی نے برطانیہ کی تاریخ کے کامیاب اتھلیٹ کرس ہوئز کے 6 سونے کے تمغوں کا ریکارڈ برابرکر دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT