Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ریونت ریڈی آندھرائی طاقتوں کے آلہ کار

ریونت ریڈی آندھرائی طاقتوں کے آلہ کار

تلنگانہ کے مفادات کو نقصان پہونچانا اصل مقصد ، بی سمن ٹی آر ایس ایم پی کا بیان
حیدرآباد۔/10جون، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ بی سمن نے تلگودیشم رکن اسمبلی ریونت ریڈی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ آندھرائی طاقتوں کے ہاتھوں میں کام کررہے ہیں اور ان کا مقصد تلنگانہ کے مفادات کو نقصان پہنچانا ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سمن نے محبوب نگر کے کوڑنگل میں کل ایک تقریب کے دوران ریونت ریڈی کی جانب سے ریاستی وزیر جوپلی کرشناراؤ کی تقریر میں رکاوٹ پیدا کرنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس تقریب میں تلگودیشم اور ٹی آر ایس کے کارکنوں میں جھڑپ اور ایک دوسرے کے خلاف نعرہ بازی کے واقعات پیش آئے تھے۔ پالمور پراجکٹ کی تعمیر کیلئے اراضیات کے حصول اور کسانوں کو حکومت کی امداد میں ناکامی جیسے اُمور پر ریونت ریڈی نے احتجاج کیا تھا۔ سمن نے کہا کہ عوامی منتخب نمائندہ کی حیثیت سے ریونت ریڈی کو اپنے رویہ میں تبدیلی لانی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو تلنگانہ کے آبپاشی پراجکٹس کی تعمیر میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں۔ خاص طور پر پالمور پراجکٹ کے خلاف مرکزی حکومت سے نمائندگی کی گئی۔ سمن نے کہا کہ ریونت ریڈی کو اس بات کی وضاحت کرنی ہوگی کہ آیا پالمور پراجکٹ کے مسئلہ پر ان کا کیا موقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریونت ریڈی دراصل آندھرائی طاقتوں کے تلنگانہ میں ایجنٹ ہیں اور تلنگانہ کے مفادات کے خلاف کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلگودیشم کی مخالف تلنگانہ پالیسیوں سے عاجز آکر کئی ارکان اسمبلی نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی تاکہ ریاست کی ترقی میں خود کو شامل کریں۔ برخلاف اس کے ریونت ریڈی ابھی بھی مخالف تلنگانہ موقف پر قائم دکھائی دے رہے ہیں۔ ایک طرف وہ پراجکٹ کی تعمیر کے حق میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں تو دوسری طرف مختلف عنوانات سے پراجکٹس کی تکمیل میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں۔ سمن نے ریونت ریڈی کو مشورہ دیا کہ وہ آندھرائی مخالف تلنگانہ طاقتوں کے آلہ کار بننے کے بجائے تلنگانہ کی ترقی میں حصہ دار بنیں اور حکومت کے اقدامات کی تائید کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریونت ریڈی کے رویہ میں تبدیلی نہیں آئے گی تو آئندہ انتخابات میں محبوب نگر کے عوام انہیں سبق سکھائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT