Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ریونت ریڈی اور دیاکر کے درمیان اختلافات نمایاں

ریونت ریڈی اور دیاکر کے درمیان اختلافات نمایاں

حیدرآباد ۔ 25؍ اکٹوبر ( سیاست نیوز) ۔ تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کے دو اہم قائدین مسرس اے ریونت ریڈی کارگذار صدر تلنگانہ تلگودیشم و رکن اسمبلی اور مسٹر ای دیا کرراؤ قائد تلنگانہ تلگودیشم مقننہ پارٹی کے مابین اچانک اختلافات نقطہ عروج پر پہنچ چکے ہیں۔ اور دونوں ہی قائدین ایک دوسرے کے خلاف انتہائی سخت ریمارکس کرنا شروع کر دیا ہے ۔  جس کی وجہ سے تلنگانہ تلگودیشم پارٹی قائدین میں سخت ناراضگی اور مایوسی پائی جا رہی ہے ۔ جبکہ آئندہ ماہ حلقہ لوک سبھا ورنگل کے لئے ضمنی انتخاب منعقد ہونے والا ہے اور اس حلقہ لوک سبھا میں ورنگل میں فی الوقت تلگودیشم پارٹی طاقتور موقف رکھنے کا ادعا کر رہی ہے۔ اس دوران اچانک دونوں اہم قادئین کے مابین اختلافات نقطہ عروج پر پہنچ جانا تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کے لئے نقصاندہ تصور کیا جا رہا ہے ‘ جس کے پیش نظر تلنگانہ تلگودیشم پارٹی قائدین نہ صرف مذکورہ دونوں قائدین کے مابین پائے جانے والے اختلافات کی یکسوئی اور حلقہ لوک سبھا ورنگل کے ضمنی انتخاب کے لئے پارٹی امیدوار کے نام پر غور و خوض کرنے کے لئے صدر تلگودیشم پارٹی و چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرابابونائیڈو سے ملاقات کے لئے وقت مقرر کرنے کی خواہش کی تھی ۔ جس پر بتایا جاتا ہیکہ مسٹر چندرابابونائیڈو نے کل یعنی 26 ؍ اکٹوبر کو صبح 11 بجے تلنگانہ تلگودیشم پارٹی قائدین سے ملاقات کیلئے وقت مقرر کیا ہے ۔لیکن مسٹر اے ریونٹ ریڈی نے 11 بجے دن مسٹر چندرابابونائیڈو سے ملاقات کرنے سے معذرت خواہی کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT