Monday , October 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ریونت ریڈی کا نارائن پیٹ دورہ منسوخ

ریونت ریڈی کا نارائن پیٹ دورہ منسوخ

نارائن پیٹ۔ /19جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر صراف اوم پرکاش سکریٹری ضلع تلگودیشم کے پریس نوٹ کے بموجب کارگذار ریاستی صدر تلگودیشم تلنگانہ مسٹر ریونت ریڈی کا 20جولائی کو طئے شدہ دورہ نارائن پیٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔ اب مسٹر ریونت ریڈی 26جولائی کو نارائن پیٹ کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب کے سلسلہ میں مسٹر ریڈی دہلی روانہ ہورہے ہیں۔ چنانچہ 26جولائی کو نارائن پیٹ اپنے پروگرام کو قطعیت دی ہے۔ تفصیلات کیلئے 9492859338 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹرز کی کمی کے سبب کئی زچگیوں کے آپریشن ملتوی
منچریال۔/19جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ حکومت کے فلاحی اسکیمات سے استفادہ کرنے کیلئے کئی حاملہ خواتین سرکاری ہاسپٹل میں رجوع ہورہے ہیں۔ لیکن منچریال ضلع گورنمنٹ ہاسپٹل میں انستھسیا ڈاکٹر کی عدم موجودگی کی وجہ سے کئی آپریشن ملتوی کردیئے گئے۔ تاہم چند ہنگامی کیسس کے آپریشن کیلئے خانگی انستھیسیا ڈاکٹر کو طلب کرلیا گیا۔ یک جانب حکومت عوام کو علاج و زچگیوں کیلئے رجوع ہونے ترغیب دے رہی ہے دوسری جانب ڈاکٹرز کی قلت دور نہیں کی جارہی ہے۔ ونیز بنیادی سہولت کا فقدان ہے جس کی وجہ سے خواتین و بچوں اور دیگر مریضوں کو کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ عوام نے ضلع کلکٹر منچریال مسٹر آر وی کرنن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوراً سرکاری ہاسپٹل میں ڈاکٹروں کی قلت کو دور کیا جائے تاکہ دور دراز اور دیہاتوں سے آئے ہوئے خاتون مریضوں و دیگر مریضوں کو کوئی مشکلات نہ ہوں۔

 

TOPPOPULARRECENT