Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ریونت ریڈی کے آڈیو ، ویڈیو ٹیپس درست : فارنسک رپورٹ

ریونت ریڈی کے آڈیو ، ویڈیو ٹیپس درست : فارنسک رپورٹ

حیدرآباد۔ 13 اگست (سیاست نیوز) نوٹ کے عوض ووٹ اسکام میں ملزم ریونت ریڈی کے ویڈیو ، آڈیو ٹیپ اور سیل فون کالس ڈیٹا کی فارنسک رپورٹ میں توثیق ہوچکی ہے۔ اینٹی کرپشن بیورو نے ضبط شدہ ویڈیو، آڈیو ٹیپ اور سیل فون کالس ڈیٹا کو جانچ کیلئے فارنسک سائنس لیباریٹری روانہ کیا تھا جس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یہ تمام ریونت ریڈی کے ہی ہیں۔ ریونت ریڈی کو رقم دیتے ہوئے جو ویڈیو ٹیپ حاصل کی گئی وہ بھی درست ثابت ہوئی۔ اینٹی کرپشن بیورو کے ذرائع نے بتایا کہ ویڈیو اور آڈیو ٹیپ میں جو افراد دکھائے گئے ہیں اور جو بات چیت ان کے درمیان ہوئی، وہ سب درست ہے اور اس میں کسی طرح کی چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئی۔ یہاں تک کہ بات چیت کے دوران ہونٹوں کی حرکات بھی بالکل صحیح پائی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ تین ویڈیو ٹیپس میں بات چیت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے ان ویڈیو ٹیپس کے علاوہ دیگر ریکارڈس وغیرہ کی تفصیل بتائی۔

TOPPOPULARRECENT